محکمہ لائیوسٹاک خیبرپختونخوا میں 46 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں، 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک خیبرپختونخوا میں 46 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں، جن میں 80 سرکاری گاڑیاں غائب ہیں اور 2021ء کے بعد خریدی گئی گاڑیوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹس کے مطابق ادویات کی خریداری اور لائیوسٹاک ڈسپنسریز کو جاری کردہ سامان میں بھی 24 کروڑ روپے سے زائد کی خرد برد کی گئی ہے۔