حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنوں۔ وزیر اعلی کے دورہ بنوں کے موقع پر سو ارب روپے پیکج کا اعلان Home / پاکستان /

بنوں۔ وزیر اعلی کے دورہ بنوں کے موقع پر سو ارب روپے پیکج کا اعلان

ایڈیٹر - 17/08/2026
بنوں۔ وزیر اعلی کے دورہ بنوں کے موقع پر سو ارب روپے پیکج کا اعلان

بنوں  وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کا بنوں میں پرتپاک استقبال، اسٹریٹ موومنٹ ریلی میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے دورۂ بنوں کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے اندرونِ شہر مختلف مقامات پر الگ الگ استقبالیہ پروگرام منعقد کیے گئے، جہاں وزیراعلیٰ کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اسٹریٹ موومنٹ ریلی میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی اور پارٹی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی بنوں آمد پر پارٹی کے ایم این اے مولانا سید نسیم علی شاہ، جنید رشید، ملک عدنان خان اور سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ سے جلوس کی شکل میں سرکلر روڈ پر واقع وزیر ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا اور پارٹی قیادت و کارکنوں سے ملاقات کے بعد اسٹریٹ موومنٹ ریلی میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے وزیراعلیٰ کے قافلے کے سوکڑی گیٹ پہنچنے پر تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی اور چیئرمین ڈبلیو ایس ایس سی سکندر حیات خان اور ملک خالد خان کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو روایتی لنگی پہنائی گئی جبکہ کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا خیرمقدم کیا بعد ازاں چمبلی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ملک اقبال جدون نے کارکنوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ اندرونِ شہر فرنیچر مارکیٹ کے مقام پر سابق میئر جنید رشید نے بنوں کے مقامی پھولوں سے تیار کردہ روایتی مالا پہنا کر وزیراعلیٰ کو خوش آمدید کہا وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کارکنوں اور جلوس کے ہمراہ قصابان چوک پہنچے، جہاں پی ٹی آئی کے ساؤتھ ریجن جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان نے روایتی ڈھول کی تھاپ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کارکنوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اس موقع پر فضا نعروں سے گونجتی رہی بعد ازاں وزیراعلیٰ پریٹی گیٹ پہنچے، جہاں انہوں نے نوجوانوں سے مختصر خطاب کیا۔ اس موقع پر اسٹریٹ موومنٹ کا جلوس بھی پریٹی گیٹ پہنچ گیا، جہاں سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے ملک پختون یار خان نے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ وزیراعلیٰ کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی اس کے بعد وزیراعلیٰ کا قافلہ بنوں پریس کلب کے سامنے سے گزرا جہاں انہوں نے رک کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ اور پارٹی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور ان کے دورۂ بنوں کو خوش آئند قرار دیا اسٹریٹ موومنٹ ریلی کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر کارکنوں کا جوش و خروش نمایاں رہا جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا