طورخم: افغانستان کے لیے مزید 724 امدادی ٹرک روانگی کے لیے تیار ہیں، جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 680 امدادی ٹرک افغانستان جا چکے ہیں۔
امدادی ٹرکوں میں افغان خاندانوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان افغانستان پہنچانے کے لیے طورخم سرحد پر سہولت فراہم کی ہے۔