باجوڑ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر ایک مرتبہ پھر راکٹ حملہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچ گیا ہے ۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات 1 بجہ یہ واقعہ ہوا جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری بار ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر حملہ ہوا ہے اس سے قبل 14 مئی کو رات کے وقت ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر مین گیٹ پر آئی ڈی نصب کرے دھماکہ کیا گیا تھا جس میں گھر کا مین گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔