خیبرپختونخوا حکومت کے "عوامی ایجنڈا" کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر خار ڈاکٹر صادق علی نے صدیق آباد پھاٹک میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران مٹھائی اور بیکری شاپس میں قیمتوں، زائدالمیعاد اشیاء، صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کی رجسٹریشن، زائدالمیعاد، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی موجودگی کو چیک کیا گیا۔ کریانہ اسٹورز میں نرخنامے، زائدالمیعاد اور ناقص اشیاء کی جانچ ہوئی، چکن شاپس میں نرخنامے، وزن اور پیمانوں کی درستگی کا جائزہ لیا گیا۔ چپس کی دکانوں اور گوداموں کو غیر منظم اور غیر صحت بخش ماحول کی بنیاد پر چیک کیا گیا، اور پلاسٹک بیگ شاپس میں ممنوعہ اور غیر قانونی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 07 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ زائدالمیعاد، غیر معیاری اور غیر قانونی اشیاء موقع پر ہی ضبط کر لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی صحت، صارفین کے حقوق اور قانون کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے۔