حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پیٹرولیم ڈیلرز کا دیرینہ مطالبہ پورا ، مارجن میں اضافہ Home / پاکستان /

پیٹرولیم ڈیلرز کا دیرینہ مطالبہ پورا ، مارجن میں اضافہ

ایڈیٹر - 15/08/2026
پیٹرولیم ڈیلرز کا دیرینہ مطالبہ پورا ، مارجن میں اضافہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم ڈیلرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں اضافے سے متعلق معاملے پر غور کیا گیا۔

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ

پیٹرولیم ڈیلرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن اب 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا ۔