پشاور میں 14 اگست کا جشن صرف ایک دن میں 27 ٹریفک حادثات ریسکیو 1122 کو رپورٹ ہوئے جن میں 46 افراد زخمی ہوئے ہیں ریسکیو کو رپورٹ ہوئے بغیر ٹریفک حادثات میں 90 سے زائد زخمی ہوئے جو اپنی مدد آپ کے تحت مختلف ہسپتالوں تک پہنچائے گئے ریسکیو 1122 کے مطابق 6 اضلاع میں 16 افراد کے ڈوبنے کے واقعات سامنے آئے ہیں منڈا مہمند میں دو افراد ڈوب گئے ایک کی نعش نکال لی گئی دوسرے کی تلاش جاری منڈا چارسدہ دو افراد ڈوب گئے ایک کی نعش نکال لی گئی ہنڈ صوابی میں پانچ افراد ڈوب گئے لوئر دیر میں ایک شخص ڈوب گیا ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا بونیر میں 5 افراد ڈوب گئے جنہیں مقامی افراد نے بچا لیا خان پور ہری پور میں ایک شخص ڈوب گیا نعش نکال لی گئی