باجوڑ میں قربانی کے آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا گیا۔ ٹی ایم اے خار اور ناوگئی نے 60 ٹن آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگایا۔ خیبر پختونخواہ حکومت کے "عوامی ایجنڈا''کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر TMA خار اور ٹی ایم اے ناوگئی کے عملے نے "خصوصی صفائی مہم عیدالاضحی" کے سلسلے میں عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز ضلع باجوڑ کے مختلف بازاروں، عوامی مقامات اور رہائشی گلی محلوں سے قربانی کے جانوروں کے آلائشیں اور باقیات کو ٹھکانے لگایا۔ عملے نے خار، راغگان، صدیق آباد پھاٹک، عنایت قلعہ، ناوگئی ، لغڑئی بازار وملحقہ رہائشی گلی محلوں سمیت ٹی ایم اے کے حدود میں واقع مختلف مقامات سے جانوروں کے آلائشیں اور باقیات کو ہٹا کر ڈمپنگ سائٹ کے مقام پر ٹھکانے لگا دیا۔ جبکہ دوسرے طرف عملے نے سول کالونی خار کے مختلف دفاتر اور رہائشی مقامات سمیت توحید آباد شنڈئی موڑ ، بلال اباد، کیمپ شاہ خار اور دفتر ریسکیو 1122 سمیت مختلف رہائشی مقامات سے کچرے کے بھرے ہوئے ڈسٹبن خالی کردی۔ تاکہ اہلیان علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔ عوامی حلقوں نے آلائشوں اور باقیات کو بروقت ٹھکانے لگانے پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی ، ٹی ایم اے خار اور ناوگئی کا شکریہ ادا کیا۔