حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی نژاد افراد کے لیے بڑی خوشخبری، پہلی بار پاکستان کے حج کوٹے سے حج کی اجازت Home / پاکستان /

پاکستانی نژاد افراد کے لیے بڑی خوشخبری، پہلی بار پاکستان کے حج کوٹے سے حج کی اجازت

ایڈیٹر - 13/08/2026
پاکستانی نژاد افراد کے لیے بڑی خوشخبری، پہلی بار پاکستان کے حج کوٹے سے حج کی اجازت

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے افراد کے لیے حج سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت وہ پہلی مرتبہ پاکستان کے مختص حج کوٹے میں شامل ہو کر فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ کے حامل افراد کو پاکستان کے حج کوٹے سے حج کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد مجموعی پاکستانی حج کوٹے کا 1 فیصد ان افراد کے لیے مختص کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت 1,792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے افراد پہلی مرتبہ پاکستانی کوٹے کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی نژاد کارڈ کے حامل افراد کو صرف سرکاری حج اسکیم تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ وہ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ سہولت خاص طور پر ان بیرون ملک مقیم افراد کے لیے اہم ہے جنہوں نے پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کر دیا ہے۔ ایسے افراد کو پہلی مرتبہ پاکستان کے حج کوٹے میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اس پیش رفت سے بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد افراد کے لیے حج کی ادائیگی کے حوالے سے ایک نئی راہ کھل گئی ہے، جبکہ آئندہ حج آپریشن میں ان کے لیے مختص کوٹے کے تحت بکنگ اور دیگر انتظامات کیے جائیں گے۔