حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ۔ صدر آصف زرداری کا پیغام Home / پاکستان /

نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ۔ صدر آصف زرداری کا پیغام

ایڈیٹر - 12/08/2026
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ۔ صدر آصف زرداری کا پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اچھی تعلیم، روزگار، ہنر اور کاروبار کے مواقع دینا پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے۔

صدر زرداری نے نوجوان خواتین کی صلاحیتوں کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ایمانداری، برداشت اور ہمدردی کو اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان بنایا جا سکتا ہے۔