خیبرپختونخوا میں جعلی ادویات پر سزائیں سخت، 7 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ تجویز
خیبرپختونخوا ڈرگ ترمیمی بل 2026 تیار
مجوزہ بل کے تحت جعلی، ملاوٹ شدہ، غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر سخت کارروائی ہوگی
غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا تجویز
جعلی یا ملاوٹ شدہ ادویات کی فروخت پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ
ڈرگ انسپکٹر کے فرائض میں رکاوٹ ڈالنے والے کو ایک سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
تین قواعد کی خلاف ورزی پر 5 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز
سزا کے باوجود غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے پر 2 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا
غلط نام سے دوا فروخت کرنے والے کو 10 سال قید اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی
ڈرگ چیئرمین کا عہدہ ہائیکورٹ کے جج کے برابر کرنے کی سفارش