حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر۔پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 25 ارب سے زائد کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری Home / پاکستان /

خیبر۔پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 25 ارب سے زائد کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایڈیٹر - 11/08/2026
خیبر۔پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 25 ارب سے زائد کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبے کے مختلف اضلاع میں سڑکوں کے اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہوگا بلکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ منصوبے مختلف علاقوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دیں گے، تجارت و آمدورفت کو سہولت فراہم کریں گے اور مجموعی طور پر عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا اسلام زیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے روڈز، ابتدائی و ثانوی اور اعلیٰ تعلیم،، جنگلات، سوشل ویلفیئر اور بورڈ آف ریوینیو سے متعلق 16 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔

اجلاس میں سڑکوں سے متعلق ضلع باجوڑ میں گٹکئی سے لیٹئی 13 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی بہتری و کشادگی، ضم اضلاع میں این 55 سے تورخم روڈ تک 43 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و فزیبلٹی سٹڈی، سرکئی سے شن کمر تک بذریعہ چرگی، ڈاگری، کمر خیل اڈا نئی سڑک کی تعمیر و بلیک ٹاپنگ، تندل بگھورہ سے والی مسجد تک 35 کلومیٹر سڑک کی بہتری، تندل بغورہ سے والی مسجد تک بذریعہ تنگی، سڑکی کمہ، کچکلول کلی ڈویژن باڑہ سڑک کی بہتری، کشادگی و تعمیر، ضلع بنوں میں کاچا باچک میراخیل سے شیگی مچن خیل تک 10 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور بخت بلندہ، اٹک، نگرئی پائین، پنگرال شاٹی چنار، کنو گمبت اور زوال بابا حاجی آباد روٹ کی بحالی و تعمیر کے منصوبے منظور ہوئے۔ ایم ایس ڈی سیکٹر میں ضلع خیبر میں ٹرائبل انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ اینڈ ماڈرن سائنسز جمرود کے لیے سروے، ڈیٹیل ڈیزائن و فزیبلٹی سٹڈی، خیبر پختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل سپورٹ پراجیکٹ کے تحت ضلع خیبر جمرود، ضلع کرم صدا ستین اور ضلع خیبر باڑہ میں واٹر سپلائی و سینیٹیشن کے منصوبے۔ محکمہ جنگلات میں خطرے سے دوچار کی سٹون ٹری سپیشیز کی اسیسمینٹ ،فزیبلٹی سٹڈی و بحالی، زراعت سے متعلق یو ایس ایڈ کے تعاون سے گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ اور آن فارم واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ، سماجی بہبود کے تحت ضلع چترال و بنوں میں دارالامان کا قیام اور بورڈ آف ریونیو کے تحت خیبر پختونخوا کے باقی ماندہ اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن فیز ٹو، اعلیٰ تعلیم سے متعلق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات، ابتدائی و ثانوی تعلیم سے متعلق خیبر پختونخوا میں وزیرِ اعلیٰ ماڈل سکولز کا قیام (مرحلہ اول)کے منصوبے بھی منظور ہوئے۔