کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔
خیال رہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔