ملک میں روزانہ کے حساب سے پٹرول ڈیزل قیمتوں میں ردوبدل کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث ادویات، خوراک، ایل پی جی، آٹا اور دیگر بنیادی اشیاء کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے مال بردار گاڑیوں کی روانگی بھی معطل ہے۔
ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان
ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے عہدیداروں کے مطابق مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
پٹرول و ڈیزل قیمتوں میں روزانہ ردوبدل مسترد
ٹرانسپورٹر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کو مسترد کرتے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال کے جاری رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ان کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار متاثر ہورہا ہے اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان و ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سپلائی کا نظام مزید متاثر ہونے کا خدشہ
ہڑتال کے باعث مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت بند ہونے سے مختلف شہروں کے درمیان سامان کی ترسیل کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔