حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار انور اللہ خان شہید Home / پاکستان /

بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار انور اللہ خان شہید

ایڈیٹر - 10/08/2026
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار انور اللہ خان شہید

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ بکاخیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں انور اللہ خان موقع پر شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔