حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ144 نافذ Home / پاکستان /

عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ144 نافذ

عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ144 نافذ

 ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144  نافذکردیا۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے  دفعہ 144 کے تحت یکم جون 2025 سے یکم جولائی 2025 تک مختلف پابندیوں کا نفاذ کر دیا ہے۔ جن کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔

 جاری کردہ احکامات کے مطابق ضلع بھر میں اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، کھلونا نما بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت، راغگان ڈیم میں غیر مجاز ماہی گیری، تیراکی اور اوور لوڈ کشتی رانی، ون وہیلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، کھلے پیٹرول کی فروخت، فرقہ وارانہ آڈیو/ویڈیو مواد اور نفرت انگیز پوسٹرز کی تقسیم، لاؤڈ اسپیکر کا بے جا استعمال اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ باجوڑ عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتی ہے تاکہ عیدالاضحی کے موقع پر پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔