حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور۔شادی کی تقریب میں فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد Home / پاکستان /

پشاور۔شادی کی تقریب میں فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ایڈیٹر - 19/05/2025
پشاور۔شادی کی تقریب میں فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور () افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اس سلسلے میں ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد رضوان برکی اور انچارج چوکی قاضی کلے عدنان خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جوکہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا، جس کو بروقت کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد رضوان برکی اور انچارج قاضی کلے عدنان خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم جلال احمد ولد سید باچا کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،