حیات اللہ اختر
اطالوی 9 رکنی وفد نےعالمی شہرت یافتہ بدھ مت آثار قدیمہ کا دورہ کیا۔
پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی سیکیورٹی کھنڈرات کوثر خان اور ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی پرویز خان کی قیادت میں اطالوی ماہرین پر مشتمل 9 رکنی وفد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
وفد نے تخت بھائی میں واقع عالمی شہرت یافتہ بدھ مت آثار قدیمہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے تاریخی مقام کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور اس کی قدامت، ثقافتی ورثے اور تاریخی اہمیت کو سراہا گیا۔ وفد کے ارکان نے اپنی مزہبی رسومات بھی ادا کئے ۔ پولیس نے دورے کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے تاکہ وفد کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔
ڈی ایس پی کوثر خان اور ایس ایچ او پرویز خان نے اس موقع پر کہا کہ مردان پولیس ملکی ثقافتی ورثے کی حفاظت اور بین الاقوامی مہمانوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بدھ مت کھنڈرات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔وفد نے سیکیورٹی کے بہتر انتظامات پر پاکستانی سیکیورٹی ادارے کا شکریہ ادا کیا۔