باجوڑ۔ منشیات کے خلاف تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی۔ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ 17000 گرام افیون کیساتھ دو ملزمان گرفتار۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی۔ائی۔ جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں منشیات کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی مہم (Anti Narcotics Week) کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اج سرکل ڈی ایس پی شیر بہادر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سالارزئی عبد الرزاق اور ایڈیشنل ایس ایچ او ظاہر شاہ بمعہ دیگر پولیس نفری نے دوران ناکہ بندی اہم کارروائی کرکے ایک مشکوک گاڑی فیلڈر کے تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے ٹوٹل 17000 گرام افیون برآمد کر لی گئی۔ منشیات سمگلرز مسمیان فقیر جان اور عتیق الرحمن کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس۔ایچ۔او عبد الرزاق اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور انہیں جرائم کے روک تھام اور منشیات کیخلاف جاری اپریشن کو مذید تیز اور نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کر دی