حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مہمند، امبار اولئی نیپرایٹ مائن سور تنگی کمپنی کو دے دیا گیا Home / پاکستان /

مہمند، امبار اولئی نیپرایٹ مائن سور تنگی کمپنی کو دے دیا گیا

ایڈیٹر - 18/05/2025
مہمند، امبار اولئی نیپرایٹ مائن  سور تنگی کمپنی کو دے دیا گیا

مہمند، امبار اولئی سور تنگی نیپرایٹ مائن سے قوم کو سالانہ کروڑوں روپے کمیشن مل رہاہے۔ قوم نے متفقہ طور پر پہاڑ سورتنگی کمپنی کو دیاہے۔ جس پر سواتی نامی شخص نے دعویداری کرکے قوم کو بے اتفاق اور چالو مائنز بند کرنے کی کوشش کی ہے۔ قوم ان کو مزید دخل اندازی کی اجازت نہیں دیگی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل امبار آدم کور میں جمعہ کے روز منعقدہ جرگے سے قبائلی عمائدین مولانا گلاب نور ،ملک سید ولی شاہ ، اول دین ، خادگل، بختور سید، حاجی سرور خان، گل فراز خان ، حضرت حسن ، مولا حاجی ، ملک سلطان ، عیسیٰ گل ، سور تنگی مائننگ کمپنی کے عالم خان ، مولانا نسیم خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹکی اولئ شاہ نیفرائٹ مائنز کوقوم نے متفقہ طور پر سور تنگی مائننگ کمپنی اور میر اویس مہمند کو دیا ہے۔ عمائدین علاقہ نے الزام لگایا کہ سواتی کے نام سے مشہور ناصر خان سکنہ سوات نے یہاں پر قوم کے کچھ ناخبر لوگوں کو ساتھ ملا کر غلط دعویداری کررہے ہیں جس کا اس مائن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مقررین نے کہا کہ آدم کور کے مائنز قوم کے مشترک ہے۔ اور رسم و رواج کے مطابق ٹک(کھڈہ) مالک کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ٹھیکیدار اور لیز ہولڈر سے معاملات طے کریں۔ آ دم کور کے مشران سے مشاورت کے بعد کھڈہ مالکان نے سور تنگی مائنز کا ایگریمنٹ اتفاق سے سور تنگی مائننگ کمپنی کے ساتھ کیا ہے ۔ جس پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور مائنز چالو ہوکر سالانہ قوم کو کروڑوں روپے کمیشن دے رہاہے۔ طریقہ کار کے مطابق اب تک 15 کروڑ روپے قوم کو مل چکے ہیں جس میں ہر گھرانے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سور تنگی مائننگ کمپنی نے آدم کور کے غریب ، یتیموں اور قوم کو کمیشن کے علاؤہ بھی مدد کررہے ہیں۔ اور قوم کا پورا حق ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے چالو مائن پر دعوہ کرکے ایک شخص آتاہے اور چالو مائننگ میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم قوم مذمت کرتے ہیں ۔ کیونکہ ہم پرامن لوگ ہیں اور کسی کو تنازعہ کے جواز بنا کر بدامنی اور قومی اتفاق میں بے اتفاقی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔جرگہ میں مشران نے معدنیات اور انتظامیہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ چالو مائننگ بند کرنے کی کوششوں کا سدباب کریں۔اور حقائق کو دیکھیں کیونکہ کام بند کرانا مظلوم عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔