حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بی ایس اور بی ایڈ(او ڈیل ایل پروگرامز)کی ورکشاپس کے آغاز کا اعلان Home / پاکستان /

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بی ایس اور بی ایڈ(او ڈیل ایل پروگرامز)کی ورکشاپس کے آغاز کا اعلان

ایڈیٹر - 16/05/2025
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بی ایس اور بی ایڈ(او ڈیل ایل پروگرامز)کی ورکشاپس کے آغاز کا اعلان

ریجنل ڈائریکٹر شاہداورکزئی  نے میڈیاکوبتایاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2025ء میں پیش کیے گئے بی ایس اور بی ایڈ(او ڈیل ایل پروگرامز)کی ورکشاپس کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

 ورکشاپس کے انعقاد اور اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول یونیورسٹی کی آفیشل ویب  پر موجود ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر شاہدعلی اورکزئی   کے مطابق یہ ورکشاپس 19 مئی 2025ء سے شروع ہوں گی اور آن لائن انعقاد پذیر ہوں گی۔طلبہ اپنے ورکشاپس کا شیڈول آگاہی ایل ایم ایس پورٹل کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

شاہداورکزئی  نے وضاحت کی ۔ کہ ان دنوں امتحانات بھی جاری ہوں گے، اس لیے اگر کوئی طالب علم کسی روز ورکشاپ میں شرکت نہ کر سکے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم ورکشاپ کے ساتھ دیا گیا کوئز حل کرنا لازمی ہے جو کہ پانچویں روز صبح 8 بجے سے 72 گھنٹوں (تین دن) کے لیے طلبہ کے پورٹل پر دستیاب ہوگا۔

انہوں نے طلبہ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ورکشاپس تعلیمی سفر کا اہم حصہ ہیں جن کے ذریعے طلبہ کو عملی تربیت اور موضوعات کی بہتر تفہیم حاصل ہوتی ہے۔ طلبہ ان سیشنز میں بھرپور شرکت کریں اور کوئز کو بروقت مکمل کریں تاکہ ان کی تعلیمی کارکردگی مزید بہتر ہو۔