حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑمیں منشیات کی بھاری کھیپ نذر آتش۔ چرس، افیون اور آئس شامل Home / پاکستان /

باجوڑمیں منشیات کی بھاری کھیپ نذر آتش۔ چرس، افیون اور آئس شامل

ایڈیٹر - 16/05/2025
باجوڑمیں منشیات کی بھاری کھیپ نذر آتش۔ چرس، افیون اور آئس شامل

باجوڑمیں منشیات کی بھاری کھیپ نذر آتش۔ چرس، افیون اور آئس شامل۔

 ضلعی پولیس کے طرف سے مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات کی ایک بڑی مقدار اج پولیس لائن باجوڑ میں سینئر سول جج باجوڑ محب الرحمن اور سول جج شہاب فہیم کی نگرانی میں باقاعدہ طور پر نذر آتش کردی گئی۔

 تلفی کے موقع پر ایس۔پی انویسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال اور ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹر سہیل سالار بھی موجود تھے۔اس حوالے سے ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی مسلسل پیروی کررہے ہیں اور بیشتر ملزمان کو عدالت سے سزایاب کی گئی ہیں۔

 منشیات معاشرے کیلئے ناسور اور اس مکروہ دھندے سے منسلک عناصر ہمارے نوجوان نسل کے اصل دشمن ہیں۔ منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں ضرور اپنے جرائم کا سزا بھگتنا پڑے گا۔ 

انہوں نے مذید کہا کہ ایماندار اور اچھے انفارمیشن رکھنے والے پولیس افسروں کی تعیناتی سے منشیات کے خلاف ضلعی پولیس جوانوں کی کارکردگی دن بدن بہتر ہوتا جارہاہے۔ انہوں نے ضلعی عوام سے بھی اپیل کی کہ منشیات کا خاتمہ ہمارا مشترکہ مشن ہے اور اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی عوام کو بھی مثبت کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ عوام ہی کے تعاون سے اس ناسور سے چھٹکارا اور ہمارے نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کی امید کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ پولیس مختلف مقدمات میں پکڑے گئے منشیات دوسرے ملزمان کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔ یہ معزز ججز کی نگرانی میں نذر آتش کئے جارہے ہیں۔ 

یادرہے کہ مختلف مقدمات میں پکڑے گئے منشیات جس میں 121.835کلوگرام چرس، 2.255کلو گرام افیون، 151گرام آئس اور 33گرام ہیروئن شامل تھے کو ضلعی عدالت کے ججز کی نگرانی میں نذر آتش کیا گیا۔