اتحاد، بھائی چارے اور تنازعات کے حل کے لیے تحصیل سطح پر تنظیم سازی کا فیصلہ
باجوڑ: مغل برادری ضلع باجوڑ کا ایک اہم اجلاس سابق سب ڈویژن ناظم خار حاجی سید باچا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں برادری سے تعلق رکھنے والے عمائدین، مشران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر مغل برادری کی تنظیم سازی اور تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل تھا۔
اجلاس کا آغاز نثار الحق نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا، جبکہ بعد ازاں ایڈوائزری کمیٹی کے رکن خلیل اللہ جان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ مختلف تنظیمی عہدوں کے لیے شرکاء سے مشاورت کی گئی اور تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد متفقہ طور پر ضلعی کابینہ اور ایڈوائزری کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
نو منتخب ضلعی کابینہ کے مطابق حاجی سید احمد جان کو بابائے قوم، محمد داؤد خان کو صدر اور حاجی سید باچا کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں پروفیسر بخت منیر، شہزادہ سلارزئی، گل زادہ اتمان خیل اور اکرام مغل کو نائب صدور مقرر کیا گیا۔
اسی طرح نثار الحق کو سیکریٹری جنرل، قاسم خان سلارزئی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل، اختیار جان کوثر کو جوائنٹ سیکریٹری، معروف جان کو سیکریٹری اطلاعات، حماد خار کو ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات، جلال الدین کو انچارج سوشل میڈیا، انور اللہ کو سیکریٹری مالیات اور عمران مغل کو ڈپٹی سیکریٹری مالیات منتخب کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بابائے قوم حاجی سید احمد جان، حاجی سید باچا اور نو منتخب صدر محمد داؤد خان نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت برادری کے اتحاد، تنظیمی استحکام اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
صدر محمد داؤد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کابینہ تنظیمی مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن قربانی دے گی اور جلد از جلد تحصیل سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برادری کے اندر تنازعات کے حل اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی کمیٹیاں بھی فعال کی جائیں گی۔
اجلاس کے اختتام پر ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد طارق نے ملکی سلامتی، برادری کے اتحاد اور تنظیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی، جس کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
ایڈوائزری کمیٹی
اجلاس میں مولانا محمد طارق کو ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا، جبکہ خلیل اللہ جان، حاجی ظاہر شاہ، عجب نور، حاجی اسلام الدین، عمر محمد، صاحب زادہ، انور حسین اور زاہد حسین کو کمیٹی کے ارکان نامزد کیا گیا۔