حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نثار الحق Home /

نثار الحق نثار الحق

nisar8idea@gmail.com

نثار الحق ایک معروف محقق، شاعر، مترجم اور نشریاتی شخصیت ہیں۔ انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے پشتو زبان و ادب میں ایم فل کیا، جہاں ان کی تحقیق کو کامیابی کے ساتھ منظور کیا گیا۔ اس وقت وہ یونیورسٹی آف پشاور کے پشتو ڈیپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں سے وہ شعر و ادب کے میدان میں سرگرم ہیں۔ ان کی دو کتابیں شائع ہوچکی ہیں—ایک پشتو شاعری کا مجموعہ اور دوسری ڈاکٹر شاذیہ اکبر کی اردو نظموں کے پشتو تراجم پر مبنی ہے۔ انہوں نے مختلف علمی و ادبی کتب پر تنقیدی مضامین اور ریویو بھی تحریر کیے ہیں۔ میڈیا کے میدان میں بھی نثار الحق ایک متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ پانچ سال سے ریڈیو اور دو سال سے صحافت کے ساتھ وابستہ ہیں، جہاں انہوں نے متعدد پروگرامز کی پروڈکشن، سکرپٹ رائٹنگ، پریزنٹیشن اور مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف اداروں کے لیے تخلیقی و معلوماتی کہانیاں بھی تحریر کی ہیں۔

خبریں