تحسین اللہ
لیور پول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
چیمپئن ٹیم نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو پانچ ایک کے مارجن سے ہرایا۔ لیور پول نے پانچ سال بعد بیسویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
این فیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو آؤٹ کلاس کردیا اور پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیے۔ یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے اسکور کیے، ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔
دوسرے ہاف میں لیور پول کا چوتھا گول محمد صلاح نے کیا جب کہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی، اس جیت کے بعد لیورپول کے 34میچوں کے بعد پوائنٹس کی تعداد 82 ہوگئی جس نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بیسویں مرتبہ حاصل کرلیا۔ جبکہ چیمپن لیگ کیلئے کوالیفائینگ کے ریس میں آرسنل ، مانچسٹر سٹی ، نیو کاسٹل ، چیلسی اور ناٹیگنم فارسٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ آرسنل اس وقت 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسری ، نیو کاسٹل 62 پوائنٹس کے ساتھ تیسری ، مانچسٹر سٹی 61 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، چیلیسی 60 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، ناٹینگم فارسٹ 60 پوائنٹس کے چھٹی پوزیشن پر موجود ہے ۔ جبکہ تمام ٹیموں کے ابھی چار لیگ میچز باقی ہے۔ جس میں سے چار بہترین ٹیمیں چیمپن لیگ کیلئے کوالیفائی کریں گے ۔ لیور پل پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔