حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مہمند میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پُر عزم ہیں۔ محمد اسرار Home / /

مہمند میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پُر عزم ہیں۔ محمد اسرار

مہمند میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پُر عزم ہیں۔ محمد اسرار

ضلع مہمند میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت کا پختہ عزم۔صوبائی مشیر ڈاکٹر محمد اسرار صافی کا ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کا اعلان ۔ صوبائی مشیر برائے ٹریڈ اینڈ کامرس ڈاکٹر محمد اسرار صافی نے ضلع مہمند میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلا تفریق ترقیاتی کاموں کو جاری رکھے گی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد اسرار صافی نے بتایا کہ ضلع مہمند کی تمام شاہراہوں پر جاری کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ مامد گٹ ہسپتال کی بہتری، مقامی افراد کے لیے نوکریوں میں ترجیح، گورسل بارڈر کو کھولنے، سیاحت کے فروغ کے لیے موزوں مقامات کی تلاش، اور خواتین کی تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کا بجٹ اب تک ضلع مہمند میں لایا ہوں اور آئندہ بجٹ میں اس سے زیادہ مہمند کے لوگوں کو دلا کر رہوں گا۔جس سے جاری ترقیاتی منصوبے بروقت تکمیل تک پہنچیں گے۔