ضلع مہمند:
تحصیل یکہ حفیظ کور میں جرگہ کی کوشش سے 34 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل،فریقین نے قران پاک پر حلف اٹھاکر ایک دوسرے کو اللہ کی رضا کےلئے معاف کرکے گلے لگایا اور ائندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کرلیا۔۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ حفیظ کور میں اوس خان عطاء اللہ اور سمیع اللہ کی 34 سالوں سے اپنے چچازاد بھائیوں حاجی محمد حسن ایکسین ر عبدالقیوم اور محمد شفیق ساتھ پچھلے 34 سال سے جاری دشمنی ختم کرکے راضی نامہ کرلیا۔کئ عشروں سے جاری دشمنی میں فریقین کے تین افراد جان بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔ جرگہ مشران ملک سیف اللہ ملک نور حیات سابق ایم پی اے نثار مومند مفتی تسلیم الحق ،ملک ظاہر خان اور ملک افسال کے پچھلے دو سالوں کی مسلسل کوششوں سے فریقین نے باہمی رضامندی سے بغلگیر ہوکر راصی نامہ کرلیا۔اس موقع پر مفتی تسلیم الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو لوگ اپس میں صلح کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت واجب کیا ہے اور جو لوگ رشتے ٹوٹ پھوٹ کر چھوڑ جاتے ہیں ان لوگوں کو جہنم واصل ہے ایک مسلمان کی خوشحالی سارے مسلمانوں کی خوشحالی ہے بہترین انسان وہ ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں خیر پھیل جائے۔ ملک سیف اللہ نے کہا کہ ہمارے رواج میں جرگہ ہمارے لئے عذر ہے جرگے نے جو بھی فیصلہ کیا وہ ہم سب کو قابل قبول ہوگا اس فیصلے میں کسی بھی فریق کو کوئی پیسے یا وڑ یا پڑ لفظ کسی کے لیے مقرر نہیں اور نہ ہی عذر مقرر کی ہے اس لئے ہم جرگہ مشران نے مشاورت کے بعد جامعہ مسجد یکہ غنڈ میں راضی نام کرلیا۔سابقہ ایم پی اے نثار مومند نے کہا کہ پچھلے دو سالوں کی مسلسل کوششوں سے بلآخر وہ دن آگیا جس کا ہم سب کو انتظار تھا آج وہ دو بھائی جن کے درمیان پچھلے گئی عشروں سے کسی ناخوشگوار واقعے کے وجہ سے اختلاف پیدا گئے تھے وہ سب ختم ہوگئے۔ اس موقع پر فریقین نے قران کریم پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا اور ایک دوسرے کو معاف کرکے ائندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کد کرلیا۔فریقین نے راضی نامہ کرنے پر جرگہ مشران کا شکریہ ادا کیا۔