باجوڑ ملاسید سالارزئی کے سینکڑوں طلبہ ہر سال علاقے میں ہائی سکول نہ ہونے کے وجہ سے تعلیم چھوڑنے پر مجبور، 20 ہزار آبادی کیلئے ایک بھی ہائی سکول نہیں۔تفصیلات کے مطابق ملاسید سلارزئی کے ایک وفد نے ملک بخت منیر کے قیادت میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی نظیر ملاخیل سے ملاقات کی۔ ملاسید سلارزئی کے مشران کا کہنا ہے کہ ہمارا علاقہ دو وی سیز پر مشتمل ہے، علاقے میں تین پرائمری اور ایک مڈل سکول ہے چونکہ یہ علاقہ پہاڑوں کے چوٹی پر واقع ہے اس لیے قریب میں دور دور تک ہائی سکول نہیں، اس وجہ سے ہر سال سینکڑوں طلبہ پرائمری اور مڈل کے بعد تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی نظیر ملاخیل نے کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام کے سامنے کئی بار ان کی فریاد رکھی مگر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ اس علاقے میں ہائی سکول کی شدید ضرورت ہے۔ ہم ان کے مسئلے کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ عمائدین علاقہ نے حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے علاقے کیلئے ہائی سکول کی منظوری کا فوری مطالبہ کیا ہے تاکہ بچے تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے۔