شیرگڑھ بھرے بازار میں دن دیہاڑے دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان شایان ولد اسماعیل اور جنید ولد حامد ساکنان ہاتھیان شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود ان ڈیوٹی پولیس اے ایس آئی شھاب خان نےزچمیوں کو اٹھا کر گاڑی ڈال کر ہسپتال بھیج دیئے بعد میں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی اور بعد ازاں ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا گیا جہاں پر شایان ولد اسماعیل زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا جبکہ جنید ایم ایم سی مردان میں زیر علاج ہے مقتول شایان زخمی جنید کے دکان میں ویلڈنگ میں مصروف تھا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے شیر گڑھ پولیس نے مجروح جنید ولد حمید کی رپورٹ پر ملزم طلحی ولد اقبال ساکن باباجی جماعت شیرگڑھ کے خلاف قتل و قدام قتل کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا دوسری جانب سے مقتول شایان کی لاش شاہراہ ملاکنڈ پر رکھ مین بازار میں تاجر برادری شایان مقتول کے ورثاء اور عام شہریوں نے احتجاجا شاہرہ ملاکنڈ 2 گھنٹے کیلئے بند کیا بعد میں ڈی ایس پی صدر سرکل شیرگڑھ نور دراز خان کے مشتعل مظاہرین کے ساتھ مزاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا اس موقع پر مظاہرین کے مطالبہ پر ڈی ایس پی صدر سرکل شیرگڑھ نے فوری طور پر ایس ایچ او شیرگڑھ سب انسپکٹر فواد خان کے تبادلے کا اعلان اور وعدہ کیا بعد میں کامیاب مزاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین نے لاش کو اٹھا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے کھول دیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے