پشاور() خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن عطائیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔انسپیکٹر روزانہ کی بنیاد پر8سے10گھنٹے فیلڈ میں طبی مراکز کی جانچ پڑتال کرنے میں گُزار رہے ہیں۔گُزشتہ دو ہفتوں میں ہیلتھ کیئر کمیشن نے 404طبی مراکز کا معائنہ کیا، جس میں179طبی مراکز کو نوٹس جاری کیے گئے اور 71 کو سیل کیا گیا۔ صوبے کے شہری اور مضافاتی علاقوں کے چپے چپے کا دورہ کرکے طبی مراکز کی نشاندہی کرنا، پھر معائنہ کرکے رجسٹریشن اور باقی دستاویزات چیک کرنا، اور متعلقہ کوائف نہ ہونے کی صورت میں طبی مرکز کو سیل کرنا اسپیکٹر کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اینٹی کویکری ریگولیشنز2022 کے تحت انسپیکٹر اُن طبی مراکز کو فلفور سیل کرتے ہیں جہاں ڈاکٹر عدم موجود ہوں یا جہاں ڈاکٹر اپنی متعلقہ خدمات سے بڑھ کر دیگر خدمات فراہم کررہے ہوں۔کسی بھی طبی مرکز کو چلانے کے لیے معالج کا اپنی متعلقہ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔