حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاراچنار میں شعرا کی جانب سے امن مشاعرے کا انعقاد Home / پاکستان /

پاراچنار میں شعرا کی جانب سے امن مشاعرے کا انعقاد

پاراچنار میں شعرا کی جانب سے امن مشاعرے کا انعقاد

پاراچنار میں شعرا کی جانب سے امن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعرا سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی 
پاراچنار پریس کلب میں سپین غر ادبی جرگہ کی جانب سے امن مشاعرہ منعقد ہوا جس میں ضلع کرم اور دیگر قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعرا نے شرکت کی شعرا تبسم افغان ، گل نبی گل ، طاہر حسین ، نوشی بنگش ، عباس علی مدہوش ، عائد علی منصفی ، شفیق افغان اور دیگر شعرا  نے امن کے حوالے سے اپنے اشعار پیش کئے جس کو حاظرین نے خوب سراہا اور انہیں داد دی مشاعرے کے دوران نوشی بنگش نے امن کے حوالے سے پیغام دیا اور کہا کہ پختون خطے کو ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت آگ اور خون کے دلدل میں دھکیلا جارہا ہے لہذا پختون قوم ہوشیاری اور بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرے تقریب کے اختتام پر صدر طاہر حسین نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ضلع کرم کے معروف موسیقار اور گلوکار محبت علی نے مشہور زمانہ گیت د کرمی مازدیگر دے گا کر حاضرین کو محظوظ کیا