حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تھانہ تالاش پولیس کی کامیاب کارروائی: چوری شدہ گاڑی برآمد، ملزم گرفتار Home / پاکستان /

تھانہ تالاش پولیس کی کامیاب کارروائی: چوری شدہ گاڑی برآمد، ملزم گرفتار

تھانہ تالاش پولیس کی کامیاب کارروائی: چوری شدہ گاڑی برآمد، ملزم گرفتار


لوئر دیر  — تھانہ تالاش پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دو سال قبل چوری ہونے والی گاڑی فیلڈر کو سوات سے برآمد کر لیا ہے اور واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دو سال قبل عمر زیب ولد نور عالم ساکن اٹالہ، باغ دوشخیل نے اپنی فیلڈر گاڑی کی چوری کی رپورٹ تھانہ تالاش میں درج کرائی تھی۔ اس مقدمے کی تفتیش ایس ایچ او تھانہ تالاش شاہ فیصل خان کی سربراہی میں شروع کی گئی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی طریقوں اور مسلسل محنت سے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

بالآخر 24 اپریل کو تالاش پولیس کو بڑی کامیابی ملی، جب انہوں نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے فیلڈر گاڑی چوری کرنے والے ملزم سنگین خان ولد علی جان سکنہ سوات کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ تالاش میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او دیر لوئر نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔