حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ، پرائمری سکول پائندہ خیل 250 طلبہ کیلئے صرف ایک استاد Home / پاکستان /

باجوڑ ، پرائمری سکول پائندہ خیل 250 طلبہ کیلئے صرف ایک استاد

باجوڑ ، پرائمری سکول پائندہ خیل 250 طلبہ کیلئے صرف ایک استاد

باجوڑ۔ گورنمنٹ پرائمری سکول پائندہ خیل 250بچوں کیلئے صرف ایک استاد۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نیمکئی پائندہ خیل ترغاؤ تحصیل برنگ ضلع باجوڑ کا ایک دور دراز پسماندہ علاقے کے سکول میں صرف ایک استاد بچوں کو پڑھا رہا ہے اس علاقے کے سکول میں تقریباً 250 بچے پڑھتے ہیں ایک دن میں ایک استاد کیلئے  45 کتابیں پڑھانا مشکل نہیں نا ممکن ہے ایک طرف تو داخلہ مہم شور زور سے جاری ہے اور استاد والدین کو اپنے بچوں کو سکول میں داخلہ لینے کا مہم چلاتے ہیں تو دوسری طرف سکول میں ایک استاد ہے علاقائی مشران کا کہنا ہیں کہ ہمیں اساتذہ کی ضرورت ہے ہم ضلعی تعلیمی افسر ارباب شیرین زادہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ ہمیں درجہ بالا سکول کو فوری طور پر اساتذہ بھیج دیں تاکہ ہمارے بچے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ ہوجائی اگر ہمارا مطالبے پر غور نہیں ہوا تو ہم ضلعی تعلیمی  دفتر باجوڑ کا رخ کریں گے اور ہم آئندہ اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے۔