حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔عباس عراقچی Home / بین الاقوامی /

امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔عباس عراقچی

ایڈیٹر - 26/03/2026
امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہیں اور امریکہ اپنے جنگی اہداف میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ میں جلد فتح حاصل کرنے اور ایرانی حکومت کو تبدیل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امریکی اڈے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

ایران خطے میں کسی بھی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں رکھتا اور صرف امریکی اڈوں اور مراکز کو نشانہ بناتا ہے جہاں سے ایران کے خلاف حملے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ وہ امریکہ سے دوری رکھیں۔