حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی آئی اے کا بڑا اعلان، لندن کی براہ راست پروازیں 6 سال بعد بحال Home / بین الاقوامی,پاکستان /

پی آئی اے کا بڑا اعلان، لندن کی براہ راست پروازیں 6 سال بعد بحال

ایڈیٹر - 25/03/2026
پی آئی اے کا بڑا اعلان، لندن کی براہ راست پروازیں 6 سال بعد بحال

پاکستان اور برطانیہ میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے 6 سال بعد لندن کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ پروازیں رواں ماہ بحال کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے ہفتہ وار اسلام آباد سے تین اور لاہور سے ایک پرواز چلائے گی۔

بوئنگ 777 طیارے لندن جانے والی پروازوں کے لیے استعمال ہوں گے اور تمام پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر اتریں گی۔

پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن کے لیے اپنی پہلی پرواز چلائے گی جب کہ 30 مارچ سے لاہور سے بھی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی، ابتدائی مرحلے میں لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کا لندن روٹ سے 70 سال سے زیادہ پرانا تعلق ہے اور یہ اس کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل تھا۔ نئی پروازوں کے آغاز کے بعد پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ 2020 میں پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی اور اب ان پروازوں میں بتدریج اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔