حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکہ: ٹیکساس کی بڑی آئل ریفائنری میں دھماکوں کے بعد آگ، قریبی علاقے لرز اٹھے Home / بین الاقوامی /

امریکہ: ٹیکساس کی بڑی آئل ریفائنری میں دھماکوں کے بعد آگ، قریبی علاقے لرز اٹھے

ایڈیٹر - 24/03/2026
امریکہ: ٹیکساس  کی بڑی آئل ریفائنری میں دھماکوں کے بعد آگ، قریبی علاقے لرز  اٹھے

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں واقع ایک بڑی آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلیرو (Valero) آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے قبل زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے باعث قریبی گھروں میں لرزش محسوس کی گئی اور شہری گھبرا کر باہر نکل آئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ریفائنری یومیہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ بیرل خام تیل کو پراسیس کر کے گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کے باعث یہ تنصیب توانائی کے شعبے میں اہم حیثیت رکھتی ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر قابو پانے کی  کوششیں جاری ہیں ۔