نجی چینل کے مطابق ایک اہلکار نے اپنا نام بتائے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی جماعتوں اور ثالثوں نے ایران کو جنگ روکنے کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔
اہلکار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط رکھی ہیں، جن میں سے پہلی یہ یقین دہانی ہے کہ جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔ دوسرا خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی بندش، تیسرا جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو معاوضہ ادا کرنا ہے۔
چوتھی شرط تمام علاقائی محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ، پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے ایک نئی قانونی حکومت کا نفاذ ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا کے کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ شرائط امریکا اور اسرائیل کو کن ثالثوں کے ذریعے پیش کی گئیں۔