ریاض۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈر 18 اپریل تک مملکت سے چلے جائیں۔
وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہو جائیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانہ ہوگا۔