واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کئی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے اور بات چیت کیلئے پہل امرین نے کی تھی البتہ ایران نے تردید کی ہے۔
تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، ٹرمپ کے بیانات کا مقصد توانائی کی قیمتیں کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے، ایران کی وزارت خارجہ کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل
تاہم عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک ایرانی سینٹر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی درخواست کی سینئر عہدیدار نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ امریکا کی ملاقات کی درخواست پر ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکی درخواست کا جواب دیا گیا ہے۔
رائٹرز کے بقول ایران کے سینئر عہدیدار نے اس مجوزہ ملاقات کے مقام یا اس سے متعلق مزید تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔