ماسکو: ایرانی سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی کی ہلاکت پر روس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ لاریجانی کی موت ایک منظم اور باضابطہ قتل کے مترادف ہے، جس نے انسانی اقدار اور عالمی قوانین کو پامال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ علی لاریجانی دو روز قبل ایک مبینہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے، جس کے بعد خطے میں سیاسی و سفارتی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔