سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث جمعہ 20 مارچ کو عید ہوگی ۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ نے مملکت بھر کی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائینگی۔
عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اسلام آباد میں وزرات مذہبی امور کے دفتر میں ہوگا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں سپار کو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور ملک بھر سے رویت ہلال کی شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔