لندن ۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے لیڈرشپ کمپاؤنڈ پر کئے گئے حملے کے بارے میں کچھ نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
برطانوی اخبار کو موصول ہونے والی ایک ایک آڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ مجتبی خامنہ ای میزائل حملے سے چند ہی لمحے پہلے کسی کام کی وجہ سے کمپانڈ سے باہر نکلے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای، ان کے خاندان کے افراد اور ایرانی قیادت کو ایک ہی وقت میں نشانہ بنانے کی کوشش میں ایران کے مقامی وقت کے مطابق لیڈرشپ کمپانڈ کو صبح 9 بج کر 32 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والی یہ آڈیوریکارڈنگ آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر میں پروٹوکول کے سر براہ مظاہر حسینی کی تھی، جو 12 مارچ کو تہران میں ایک میٹنگ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔