حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
افغانستان میں نیا مزاحمتی محاذ: نوجوانوں کا طالبان کے خلاف منظم ہونے کا اعلان Home / بین الاقوامی /

افغانستان میں نیا مزاحمتی محاذ: نوجوانوں کا طالبان کے خلاف منظم ہونے کا اعلان

ایڈیٹر - 18/03/2026
افغانستان میں نیا مزاحمتی محاذ: نوجوانوں کا طالبان کے خلاف منظم ہونے کا اعلان

کابل: افغانستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ایک نئے مزاحمتی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف منظم جدوجہد کرنا بتایا جا رہا ہے۔

خود کو نیشنل موبلائزیشن فرنٹ  کہلانے والے اس گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی نمائندگی سے محروم ہیں اور طاقت کے زور پر اقتدار میں آئے ہیں۔ ان کے مطابق اس اتحاد کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو شدت پسندی سے نجات دلانا اور عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

تنظیم کے رہنماؤں نے اپنے بیانات میں تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماضی میں سویت یونین کے خلاف مزاحمت کو ضروری سمجھا گیا تھا، اسی طرح موجودہ حالات میں بھی وہ اپنی جدوجہد کو ناگزیر قرار دیتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ملک کی بڑی آبادی موجودہ صورتحال سے نالاں ہے اور اب مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد منظم ہو کر سامنے آ رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس نئے اتحاد کے اعلان سے افغانستان کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال میں مزید پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں اس کے اثرات خطے کے استحکام پر بھی مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا