اسلام آباد ۔ پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ بی خوریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے رابطہ کیا تو روس اسے ستاتیل فراہم کرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو تیل بیچنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
البرٹ پی خوریف نے کہا کہ تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کے روس سے رابطے کا ابھی تک میرے علم میں نہیں، پاکستان نے رابطہ کیا تو اسے سستا تیل دیں گے، توانائی کا شعبہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کا اہم ترین ستون ہے۔
روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کئی دہائیوں سے فوجی اور تکنیکی تعاون ہے، ایران کا رد عمل امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف تھا جو خلیجی آبنا ؤں میں موجود ہیں ، ایران کی کاروائیوں اور مشرق وسطی کی صورتحال پر مزید کچھ نہیں کہنا، صورتحال غیر یقینی ہے۔