فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کو کھولنے کے آپریشن میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔
ایک بیان میں صدر میکرون نے کہا کہ ہم اس تنازعے کے فریق نہیں ہیں اور موجودہ صورتحال میں آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس ایک ایسے اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی ختم ہونے کے بعد جہاز رانی کی آزادی کی ضمانت دے گا۔
اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔