حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
متحدہ عرب امارات میں کھلی جگہوں پر نماز عید پر پابندی عائد Home / بین الاقوامی /

متحدہ عرب امارات میں کھلی جگہوں پر نماز عید پر پابندی عائد

ایڈیٹر - 18/03/2026
متحدہ عرب امارات میں کھلی جگہوں پر نماز عید پر پابندی عائد

اماراتی حکام کے مطابق عید کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، عید کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے آج امارات اور سعودی عرب میں ملاقاتیں ہوں گی۔