حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکہ تنہا بھی کافی؟ ڈونلڈٹرمپ کی نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید Home / بین الاقوامی /

امریکہ تنہا بھی کافی؟ ڈونلڈٹرمپ کی نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید

ایڈیٹر - 17/03/2026
امریکہ تنہا بھی کافی؟ ڈونلڈٹرمپ   کی نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو  کے اتحادی ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد نیٹو اتحادیوں نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی میں حصہ لینے سے گریز کا عندیہ دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اتحادی ممالک کے اس فیصلے پر انہیں کوئی حیرت نہیں ہوئی، اور امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے خود ہی کافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اپنی پالیسیوں کا تعین آزادانہ طور پر کرے گا اور کسی بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کی نشاندہی ہوتی ہے، جو خطے میں ممکنہ کشیدگی پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔