ماہرین کی جانب سے بار بار وارننگ کے باوجود کچھ بالغ اور بچے اپنے فون کو چارج پر لگانے کے بعد استعمال کرتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکی گھر میں صوفے پر بیٹھی اپنا موبائل فون استعمال کرتی نظر آ رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل فون استعمال کرتے ہوئے لڑکی کے ہاتھ میں اچانک پھٹ گیا۔
موبائل فون کے اچانک دھماکے سے خوفزدہ لڑکی صوفے سے گرنے کے بعد فوراً اٹھ کر بھاگتی دکھائی دے رہی ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جن میں فون کا زیادہ گرم ہونا، بیٹری کا خراب ہونا یا چارجنگ کے دوران تکنیکی مسائل شامل ہیں۔
حالیہ برسوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں موبائل فون پھٹنے کے متعدد ایسے ہی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
حال ہی میں چین میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکی کا موبائل فون استعمال کرتے ہوئے اچانک اس کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔