سعودی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض میٹروپولیٹن ایریا میں داخل ہونے والے چار ڈرونز کو بروقت فضا میں ہی مار گرایا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اتوار کو سعودی دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے چار ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
وزارت دفاع کے مطابق ڈرونز کو ریاض میٹروپولیٹن ایریا میں روک کر تباہ کر دیا گیا تاہم فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اطلاعات کے مطابق 28 فروری کو جب سے امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے، سعودی عرب پر ایرانی ڈرونز اور میزائلوں سے کئی حملے ہو چکے ہیں۔
ان حملوں میں توانائی کے اہم ڈھانچے، امریکی مفادات، فوجی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ حملوں میں اب تک کم از کم 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو چکے ہیں۔