حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بگرام ایئر بیس پر غیر ملکی فوجی واپسی خطرناک ہوگی، ایران کا سخت انتباہ Home / بین الاقوامی /

بگرام ایئر بیس پر غیر ملکی فوجی واپسی خطرناک ہوگی، ایران کا سخت انتباہ

ایڈیٹر - 14/03/2026
بگرام ایئر بیس پر غیر ملکی فوجی واپسی خطرناک ہوگی، ایران کا سخت انتباہ

خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران نے افغانستان میں واقع بگرام ایئر بیس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان میں ایران کے سفیر اور خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی  نے خبردار کیا ہے کہ اس فوجی اڈے کو دوبارہ کسی غیر ملکی فوجی مقصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں، جو شمشاد ٹی ویکو دیا گیا، ایرانی سفیر نے کہا کہ بگرام ائیر بیس  ماضی میں طویل عرصے تک بین الاقوامی فوجی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے اور اب اسے مکمل طور پر افغان حکومت کے خودمختار کنٹرول میں رہنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی سرزمین کو دوبارہ غیر ملکی فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینا پورے خطے میں کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس حساس فوجی تنصیب کے مستقبل سے متعلق فیصلے افغان حکام کی مکمل خودمختاری کے تحت کیے جائیں۔